5 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:4
لو ہے کے پیچ سے تیار کردہ دلکش پورٹریٹس
نیویارک …این جی ٹی …دو رِجدید میں فن کار اپنے فن کا اظہا ر کرتے ہوئے نت نئے طریقے استعمال کر تے نظر آتے ہیں ،اس ماہر آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں کیاجائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے لوہے کے پیچ استعمال کرتے ہوئے دلفریب پورٹریٹس تخلیق کر لئے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اینڈریو نامی اس آرٹسٹ کے تیار کر دہ یہ پورٹریٹس مکمل طو رپر اسکر یوز سے بنا ئے گئے ہیں اور ایک تصویر کو تیا ر کرنے میں سات سے دس ہزا ر تک لوہے کے پیچ استعما ل کیے گئے ہیں۔اینڈریودنیا کا وہ واحد فنکار ہے جو لو ہے کے اسکر یو ز سے پورٹریٹس تخلیق کر تا ہے جو آرٹ کی دنیا میں ایک منفر د حیثیت رکھتے ہیں ۔