6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:3
سرکس میں بائیکر نے دوہری قلابازی کیا لگائی کہ منہ ہی تڑوا بیٹھا
اوتاوا… این جی ٹی…کرتب دکھانے کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن کامیابی کا منہ دیکھناکچھ ہی لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ اب اس نوجوان کو ہی لیجئے جس نے کینیڈا میں ہونیوالے ایک سرکس کے دوران بائیک پر سوار ہو کر دوہری قلابازی لگانے کی کوشش کی جو اتنی بھاری پڑ گئی کہ بیچارہ منہ ہی تڑوا بیٹھا۔ سینکڑوں افراد کے مجمعے کے سامنے یہ نوجوان مکمل پُر اعتمادی سے کئی فٹ اونچے ریمپ پر سے بائیک چلاتا ہوا آیا اور دوہری قلابازی لگاکر ریکارڈ قائم کرنا چاہا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اوراسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کرتب دِکھاتے ہوئے بائیک تڑوانے کیساتھ ساتھ خود اپنی ہڈیاں بھی تڑوا بیٹھا جسے موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔