8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:54
رنگ اور میوزک کے سُر بدلنے والے غباروں کا جدید آرٹ
بیجنگ…این جی ٹی…رنگ برنگے غبارے بچوں میں تو بہت پسند کیے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک جاپانی آرٹسٹ نے انہی غباروں کو ایک نئی جدید شکل دے کر آرٹ کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین یہ غبارے ایک آرٹ سینٹر میں رکھے گئے ہیں جو انسانی ہاتھ کے چھوتے ہی نا صرف اپنا رنگ بدل لیتے ہیں بلکہ ان میں سے میو زک بجتے ہی سُر بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں یہغبارے اپنے ساتھ منسلک آلات اور سینسرز کی مدد سے رنگ برنگی رو شنیاں اور میوزک بکھیرتے لو گو ں کو محظوظ کر تے ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔