تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:3

جسے اللہ رکھے، تائیوانی باشندے کو60 گھنٹے بعد سمندرسے نکال لیا گیا

تائپے…سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور اس کی زندہ مثال تائیوان میں دیکھنے کو ملی۔ تیراکی سے نابلد 42 سالہ سینگ لین نامی تائیوانی باشندہ ساٹھ گھنٹے تک سمندر کی لہروں سے لڑنے کے باوجودمعجزانہ طور پر زندہ رہا۔یہ شخص اپنے دوستوں کے ہمراہ مچھلی کے شکار پر نکلا تھا لیکن بپھری ہوئی لہریں اسے سمندر میں دور تک بہا کر لے گئیں۔ریسکیو ٹیم کے تلاش کرنے پریہ شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں دور ساحل پر ملا اور ہوش آنے پر اپنی بیوی سے دوبارہ کبھی شکار پر نہ جانے کا وعدہ بھی کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.