تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:19

لندن میں کینیڈین سرکس کمپنی کی30ویں سالگرہ

لندن …برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سرکس کمپنی نے اپنی30سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ کینیڈا کی معروف سرکس کمپنی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لندن کے رائل البرٹ ہال میں شاندار شو پیش کیا۔اس موقع 19 ممالک کے 45ماہر بازیگروں،کرتب بازوں اور مسخروں نے شائقین کے دل جیت لیے۔تقریب میں برطانوی اداکاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ماہر کلاکاروں کی یہ سرکس کمپنی 30 سال کے دوران چالیس ممالک میں ایک ارب سے زائد لوگوں کو محظوظ کر چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.