8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:51
امریکا میں ریموٹ کنٹرول کھلونا گا ڑیوں کی منفرد اور دلچسپ ریس
لندن…دنیا بھر میں تیز رفتار گا ڑیوں کے درمیان کئی مقابلے آپ نے دیکھے ہونگے لیکن امریکا میں کھلونا گاڑیوں کی منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا۔مقابلے میں شامل افراد نے اپنی ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کی مدد سے منفرد ریس ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا دلچسپ مقابلہ شروع کیا اور ریس جیتنے کی بھرپور کوشش کی ۔لوہے کے اس ریسنگ ٹریک پر رکاوٹیں اور ریمپ بھی مہارت سے بنائے گئے تھے جس پر چھو ٹی چھوٹی کھلو نا گاڑیوں کی ریس کر وائی گئی جسے 25سالہ نوجوان جان اینڈریسن کی گاڑی نے مقررہ وقت میں سب سے پہلے فاصلہ مکمل کرکے پہلاانعام حاصل کرلیا۔