8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:56
اسپرے پینٹس کی مدد سے مصوری کے شاہکار تخلیق کرنے والا آرٹسٹ
لندن …ویسے تو پینٹنگ کرنے کے لئے برش کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو ہر کام ذرا ہٹ کے کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ سیموئل نامی آرٹسٹ کینوس پر مختلف اسپرے پینٹس کی مدد سے ایسی شاندار پینٹنگ تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔بغیر برش کے صرف اسپرے پینٹس کی مدد سے تیار کی گئے آرٹ کے فن پارے ناصرف ایک ماسٹر پیس کی تمام جزئیات اپنے اندر سموئے ہوتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو دنگ کردینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔