تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:21

کینڈین چڑیا گھر میں ننھابھالوسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

اوتاوا… این جی ٹی…ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ ننھے منے بچے اپنی دلچسپ اداؤں سے سب کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اب چاہے وہ جانور کے ہی کیوں نہ ہوں۔ کینیڈین شہر ٹورنٹو کے ایک چڑیا گھر چلنا سیکھتے اس چھوٹے برفانی بھالو کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اپنی معصوم حرکتوں سے تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔4.4 کلو گرام کا یہ بھالوا پنے قدم زمین پر رکھتے ہی لڑکھڑا کر گر جاتا ہے لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارتا اور دوبارہ اپنی کوشش میں مگن ہوجاتا ہے شاید اس نے بھی سن رکھا ہے کہ مسلسل کوشش ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.