10 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:53
آگ سے کھیلنے والاماہر برطانوی کرتب باز
لندن… این جی ٹی…یوں تو آگ سے کھیلنا صرف محاوروں میں استعمال کیا جاتاہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک ماہرکرتب باز یہ خطرناک کھیل کھیلنے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے۔ سبیسٹیئن(Sebastien) نامی یہ باصلاحیت نوجوان بلا خوف و خطرآگ سے کھیلتے ہوئے کئی حیرت انگیز کرتب دکھاتا ہے جسے دیکھنے والے اس کی مہارت کی داد دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔ہاتھوں میں ایک یا دو نہیں بلکہ شعلے اُگلتی کئی اسٹکس گھماتے ہوئے نہ تو اسے آگ سے جھلسنے کا ڈر ہوتا ہے نہ ہی اس کا توازن بگڑتا ہے۔