10 جنوری 2014
وقت اشاعت: 4:30
90 سال پرانا امریکی بحری جہاز عالیشان گھر میں تبدیل
نیویارک …این جی ٹی …یوں تو پرانی چیزوں کو نا قابل استعمال سمجھ کر تلف کر دیا جاتا ہے لیکن امریکا میں پرانے اور ناکارہ بحری جہازکو عالیشان گھر میں ڈھال کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی چیز بے کار نہیں۔جی ہاں 90 برس پرانا کارگو بحری جہاز1985 میں ناقابل سفر قرار دے دیا گیا تھا جسے بہت ہی عمدہ طریقے سے ہالیڈے ہوم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔جھیل کے کنارے واقع اس انوکھے گھر کو زندگی کی تمام تر آسائشات سے آراستہ کیا گیا ہے جہاں بھرپور طریقے سے چھٹی گزاری جا سکتی ہے۔