12 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:51
روبوٹ جو اپنی دلچسپ حرکات سے دل جیت لیتاہے
بیجنگ…این جی ٹی…دنیا بھر میں جد ید ٹیکنالوجی کے حامل بے شمار روبوٹ تیار کیے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنی دلچسپ حرکات سے لوگوں کو اپنا گر ویدہ بنالیتاہے۔8فٹ قدوقامت والا یہ روبوٹ انسان کو تفریح مہیا کر نے کیلئے نا صرف گانے گاتا ہے بلکہ مزاح کن جملوں کے ساتھ ساتھ دلکش ڈانس بھی پیش کر تا ہے۔اس کی ان دلچسپ حرکات کی انجام دہی انسان ہی کے کنٹرول میں ہے لیکن پھر بھی اس کے منہ سے نکلی با ت اور پیش کیا گیا رقص منفرد تفریح فراہم کر تا ہے۔