13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:55
سمندر کی 40فٹ اونچی لہروں پر سرفنگ کا خطرناک انداز
نیویارک… این جی ٹی…ایڈونچر کے شوقین نو جوان کسی بھی قسم کے کر تب کو سر انجام دینے کے لئے خطروں سے خوفزدہ ہوئے بغیر جا ن پر کھیلنے سے نہیں گھبراتے۔یہ ویڈیوبھی ایک ایسے ہی زندہ دل اینڈریو نامی آئرش شخص کی ہے جسے سمندر کی خطرناک اور اونچی لہروں پر سرفنگ کرنے میں کمال مہارت حاصل ہے۔حال ہی میں خطروں کے اس کھلاڑی نے سمندر کی40فٹ بلند لہروں پر ایسے خطرناک انداز میں سرفنگ کی ہے جسے دیکھنے والے اس بلند ہمت نوجوان کی بہادری پر دنگ رہ گئے ہیں۔