تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:40

چین :کبھی نہ ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی تیاری کا آغاز اسی ماہ ہوگا

بیجنگ…چین میں کبھی نہ ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی تیاری کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔سو سال قبل ڈوبنے والے عظیم الشان بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نقل ساڑھے 16 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اصلی ٹائی ٹینک کے برعکس یہ ٹائی ٹینک کبھی نہیں ڈوبے گا کیونکہ اسے سمندر میں نہیں اترنا بلکہ وسطی چین کے ایک تاریخی تھیم پارک کی زینت بننا ہے۔ ٹائی ٹینک کی خاص بات یہ ہے کہ سیاح اس میں بیٹھ کر ٹائی ٹینک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا عملی مشاہدہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.