13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:55
مگرمچھ کی سواری کرتے کچھوے کی وڈیو مقبولیت حاصل کرنے لگی
نیویارک… این جی ٹی…یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے یہ بول تو ہر کسی کی زبان پر کبھی نا کبھی ضرور آئے ہونگے لیکن اس کی مثالیں حقیقی زندگی میں بھی اکثر و بیشتر انسانوں کے حوالے سے سامنے آتی رہتی ہیں۔ یہاں پر لیکن کسی انسانی جوڑی کی بات نہیں کی جارہی بلکہ یہ ایک کچھوے اور مگرمچھ کی دوستی کی کہانی ہے جو ایک دوسرے سے اس قدر مانوس ہوچکے ہیں کہ ناصرف اکثر و بیشتر ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ کبھی کبھار تو کچھوے میاں بڑے مزے سے مگرمچھ کے مضبوط خول پر چڑھے دریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اسکی سواری کے مزے بھی لیتے نظر آتے ہیں۔انسان ہو یا جانور ہمیشہ اپنے سے کئی گنا تیز چلنے والی سواری پر بیٹھتا ہے لیکن یہاں اس وڈیو میں کچھ اور ہی نظارہ دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک سست رفتار کچھوے نے اپنے سے بھی کئی گناسست رفتار مگرمچھ کو سواری کیلئے منتخب کیا ہے۔