13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:49
کتے اور معذور بلی کی انوکھی دوستی!!
لندن …این جی ٹی …بلی اور کتے اپنی روایتی دشمنی کے باعث ایک ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے لیکن آج کے دور میں انہوں نے بھی انسانوں سے گھل مل کر رہنے کا گر سیکھ لیاہے۔ایسے ہی ایک کتے نے معذور بلی کو کمزور سمجھتے ہوئے اس پر رعب جمانے کے بجائے اسے اپنا بہترین دوست بنا لیا ہے۔یہ کتا نہ صرف سارا دن بلی کا دل بہلاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ کھیلتا اور چھوٹے چھوٹے کاموں میں اس کی مدد بھی کرتا نظر ا ٓتا ہے۔کیوں ہے نہ کمال کی دوستی۔