14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 11:40
ایڈونچر کی کو شش مہنگی پڑگئی ،اسکیٹنگکرتا نوجوان دروازے تلے آگیا
نیو یارک…ایڈونچر اور کرتب بازی کا شو ق تو بہت سے افراد کو ہوتا ہے لیکن یہ ہر کسی کے بس کی با ت نہیں ہے ۔اس سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیجئے جو اسکیٹ بو رڈ پر محوِ گردش تھا کہ گیراج کے داخلی دروازے تلے آگیا۔گیٹ سے گزرتے ہوئے سہارا لینے کی کوشش اس نوجوان کو اتنی مہنگی پڑ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ زمین پرآپڑا اور گیٹ اس کے اُوپر ۔ جناب بیچارے کی قسمت نے ساتھ دے دیا اور دوستوں نے بر وقت امداد فراہم کر دی ورنہ بچنا مشکل ہوتا۔ در ست کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے۔