14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 18:6
کمالیہ :کچہری میں گیدڑ گھس آیا، لوگوں نے ملزم سمجھ کر پکڑلیا
کمالیہ…کہتے ہیں گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر میں گھس آتا ہے لیکن یہی گیدڑ جب شہر کی کچہری میں چلا آئے تو کیا ہوتا ہے؟ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمالیہ تحصیل کچہری ، وکلاء اور سائلین معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک گیڈر دوڑتا چلا آیا۔ پولیس اہلکاربوری لیے اس کے پیچھے بھاگے۔ اسی دوران دو افراد نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیدڑکو دبوچ لیا۔ گیدڑ نے خود کو چھڑانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن پکڑنے والے بھی اناڑی نہ تھے۔ گیدڑ کواٹھا کر چل دیئے۔ بوری میں ڈالنے کے لیے تگ دوکے دوران شاید گیدڑ کی گیدڑ سنگی کام آئی اور وہ کمال پھرتی سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو ہی گیااور پکڑنے والے ہاتھ ملتے رہ گئے۔