16 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:52
امریکی نو جوان نے ایک منٹ میں 142انڈے تو ڑ ڈالے
نیویارک…این جی ٹی…ناشتے کے لیے انڈے تو ڑنے میں دیر ہو رہی ہو تو اس امریکی نو جوان کو بلا لیں جس نے ایک منٹ میں 142 انڈے تو ڑڈالے ۔ اس عام سے کام میں انو کھا کچھ یہ ہے کہ اس نے یہ کا رنا مہ ہا تھوں سے نہیں بلکہ اپنے سر سے انجا م دیا۔ایک ٹی وی میں شو اسکاٹ نامی اس نو جوان نے قطار میں لگے انڈے تو ڑنے شر وع کیے تو تو ڑتا ہی چلا گیا اور صرف ایک منٹ میں پور ے 142کوانجا م تک پہنچا دیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 130 انڈوں تک محدو د تھا جسے تو ڑ کراسکاٹ نے اپنا نام گینیز بک آ ف ورلڈ ریکار ڈ میں در ج کر الیا ہے۔