16 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:8
نیو یارک کے گلی کو چوں میں خوفناک بچے نے لو گوں کو ڈرا کر رکھ دیا
نیویارک… این جی ٹی…نیویارک کی گلی کو چوں میں ایک عجیب وغریب منظر دیکھا گیا جب ایک ننھا بچہ اسٹرالرمیں بیٹھ کر آیا اوراپنی خوفناک شکل سے بڑوں بڑوں کو چیخنے پر مجبور کر دیا ۔ خوفناک شکل کا حامل یہ کو ئی اصلی نہیں بلکہ ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والابچہ تھا جسے ایک ہارر فلم کی تشہیر کیلئے طے شدہ منصوبے کے تحت ڈراؤنی شکل دے کر شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا۔اس بچے کی رونے کی آواز سن کر جیسے ہی اس روبوٹک بچے کی طرف راہ گیر آتے تو یہ اچانک اپنے چہرے سے کپڑا ہٹا کر انھیں اپنی بد صورت شکل سے ڈرا دیتا۔ اکثر لوگ تو اس مذاق سے بہت ہی ڈر گئے لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس کی حقیقت سے آگاہ ہو کر خوف قہقہوں میں بدل گیا۔