17 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:48
ایسا گاؤں جہاں خطرناک سانپوں کیساتھ زندگی گزرتی ہے
بنکاک… این جی ٹی…عام طور پر خطر ناک سانپ کا نام لیتے ہی انسانوں پر خوف طاری ہو جاتاہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا انوکھا گاؤں بھی ہے جہاں کے باسی سانپوں کو اپنے گھروں میں پالتے اور انکے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ اس گاؤں کے افراد سانپوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بے پناہ محبت کرتے اور انھیں پالتو بلی یا کتے کی طرح بلا خوف وخطر اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔140 گھروں پر مشتمل اس منفرد گاؤں کا نام ہی کوبرا ولیج The Cobra Village پڑ گیا ہے جہاں کے تقریباً ہر گھر میں ایک پالتوکوبرا موجود ہے۔خطرناک کوبرا سانپوں سے ان دیہاتیوں کی انسیت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنا اٹھنا بیٹھنا،کھانا پیناحتیٰ کہ کھیلنا اور سونا بھی انہی سانپوں کیساتھ کرتے ہیں جنہیں اس طرح خطرناک سانپوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتا دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کر تے ہیں۔