تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:10

ناروے میں نو جوان کی کشتی دیوہیکل وہیل کی زد میں آنے سے بچ گئی

اوسلو…سمندر کی گہرائی میں غوطہ خوروں کو تو آبی مخلوق سے ملاقات کا مو قع ملتا ہی ہے لیکن ناروے میں سمندر کی سطح پر کشتی میں سوار ایک نوجوان کو اچانک دیوہیکل وہیل نے خوش آمدید کہہ کر اسے خوفزدہ کر دیا۔یہ نو جوان کشتی میں سوار سمندر کی سیر میں مصروف تھا کہ اچانک ایک دیوہیکل وہیل اس کے بالکل سامنے سے نمودار ہو ئی اور جس رفتار سے نکلی تھی اسی رفتار سے دوبارہ پانی میں چلی گئی۔ خوش قسمتی سے وہیل کے اس سر پرائز کے بعد کشتی یا اس کے سوار کو کو ئی نقصان نہیں پہنچا لیکن اس کی جان یقیناً بال ،بال بچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.