تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:5

رنگ برنگی برف کی اینٹوں سے تعمیرکردہ دیدہ زیب قلعہ

اونٹاریو…این جی ٹی …یورپی ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظامِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوگیاہے لیکن اس شخص کے تو کیا ہی کہنے ہے جس نے خون جما دینے والی سردی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے رنگ برنگی برف کی اینٹوں سے دلکش قلعہ تعمیر کر دیا ہے۔اونٹاریو کے رہائشی اس شخص نے اپنے گھر کے باغیچے میں منفی 25ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں جوتوں کے ڈبوں میں پانی میں رنگین پاؤڈرملاکر اسے جمادیا اور جب وہ جم کر اینٹ میں تبدیل ہو گیا توان رنگ برنگی اینٹوں سے پانچ فٹ اونچا ایک دلکش قلعے تعمیر کر ڈالا۔400برف کی رنگین اینٹوں سے بنے اس دیدہ زیب قلعے میں بیٹھ کر اب تمام گھر والے تفریح کرتے ہیں اور مقامی لوگ اس شاہکار دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.