20 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:58
دیکھو میں تو صاحب بن گیا
نیویارک… این جی ٹی…ہم سب مینڈک کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پھدکتے تو آئے دن دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن کیاکبھی آپ نے ایسا انوکھامینڈک دیکھا ہے جو صاحب بن کر بنچ پر جا بیٹھا ہو۔ یہ مینڈک تالاب میں تیرنے اور پھدکنے کے بعد اتنا تھک گیا کہ اس نے اپنے روائتی بیٹھنے کے انداز کے بجائے بنچ پرایک انسان کی طرح بیٹھ کر نا صرف آرام کیا بلکہ خوشگوار موسم سے محظوظ بھی ہوا ۔