21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:8
ہزا روں رنگ برنگے غباروں سے تیار کیاگیا دلکش کمرہ
نیویارک …این جی ٹی …اپنے گھر کی دیو اروں کو تصا ویر یا وال پیپر سے تو اکثر لو گ سجا تے ہیں تاہم ایک امریکی شخص نے ہزاروں رنگ برنگے غباروں کی مدد سے ایک دلکش کمرہ تیار کر لیا ہے ۔2ہزار 6سوغباروں کے ذریعے تیار کردہ اس کمرے کی نہ صرف چھت اور دیواریں غباروں سے بنائی گئی ہیں بلکہ کمرے کا تمام فرنیچر اور سجاوٹ بھی رنگ برنگے غباروں کے ذریعے کی گئی ہے۔اس چھوٹے سے کمرے کو آرٹسٹ نے کئی دِنوں کی کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جس میں غباروں سے بنا ہوا ایک آتش دان ، ٹیبل، کرسی، الماری،فانوس اور پھلوں کی ایک ٹوکری بھی رکھی ہے جس سے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔