تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:40

برطانوی نوجوان کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز

لندن …این جی ٹی …شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہوتاہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے، اس لئے ہرنوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بناتے ہوئے اپنی بات منوا لے۔ایسا ہی کچھ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے کیا اور اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ مکمل طور پر غوطہ خوری کا لباس زیب تن کرکے تیراکی کرکے زیر آب پہنچا اور اسے شادی کی آفر کردی۔انوکھے انداز نے گرل فرینڈ کو ایسا متاثر کیا کہ پہلے تو خوشی سے دیوانی ہوگئی اور پھر اپنے اردگرد تیرتی آبی مخلوق کی مو جودگی میں جھٹ سے ہاں کر ڈالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.