تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:47

ٹی وی دیکھنے کا شوقین کتا، دخل اندازی گوارا نہیں کرتا

لندن…ویسے تو جانور گھر میں رہنے کے بجائے باہر کھیل کود کے عادی ہوتے ہیں مگر اس کتے پر بھی شاید نئے زمانے کا اثر ہو گیا ہے۔یہ کتا ٹی وی دیکھنے کا ایسا شوقین ہے کہ اس چکر میں اپنے ساتھی کو ذرا بھی لفٹ نہ کروائی اور ایسا نظر انداز کیا کہ وہ شرمندہ ہو کر اپنی راہ چل دیا۔یہ تو نہیں معلوم کہ اس کتے کو ٹی وی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے مگر اس کی انہماک کا یہ عالم دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ واقعی ٹی وی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.