24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:37
شنگھائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ عملے کاشاندار رقص ،مسافرحیران
بیجنگ…این جی ٹی…پریشانیوں کو رکھیں ایک طرف اور ملیں چین کے شنگھائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے عملے سے جنہوں نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کرکے یہ ثابت کر ڈالا کہ زندگی نام ہے ہنس کر جینے کا۔66ملازمین نے وہاں موجود مسافروں کو دورانِ سفر خوشگوار یادیں دینے کے لئے روایتی چینی رقص کا مظاہرہ ایسی مہارت سے پیش کیا کہ دیکھنے والے سر دھنتے رہ گئے۔واضح رہے کہ یہ ڈانس کا یہ مظاہرہ چین میں ہونے والے اسپرنگ فیسٹول کے سلسلے میں کیا گیا جو چین میں نئے سال کی آمد پر منایا جاتا ہے۔