تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:26

نیوزی لینڈ میں منظرعام پر آنے والی شفاف رنگت کی انوکھی مچھلی

ویلنگٹن…این جی ٹی… یوں تو یہ دنیا قدرت کے بہت سے حسین شاہکاروں سے بھری پڑی ہے لیکن کبھی کبھار کچھ ایسے نمونے سامنے آتے ہیں کہ دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایسا ہی ایک حسین شاہکار نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر نے دریافت کیا جب اس کے ہاتھ شکار کے دوران شفاف رنگت کی ایسی انوکھی مچھلی آئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔اس حیرت انگیز اور منفرد مچھلی کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے جیسے یہ کسی ماہر آرٹسٹ کے فن کا شاندار نمونہ ہو مگر یہ تو قدرت کے انمول شاہکاروں میں سے ایک ہے اور ایسے نہ جانے کتنے خزینے تاحال انسانی نظر سے پوشیدہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.