تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:18

ہنٹرکے وار سے1منٹ میں78 موم بتیاں بجھانے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ… این جی ٹی…ہنٹر (کوڑے)کو دیکھ کر ذہن میں پہلا خیال پٹائی کا آتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہورہا ہے۔یہ وڈیو دراصل چین کے ایک شخص کی ہے جو کوڑے کو بخوبی ہینڈل کرنا جانتا ہے اوراسکے ذریعے مختلف حیرت انگیز کرتب بھی پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے گینز ورلڈ ریکارڈ کے شو پر Xu Xinguo نامی اس شخص نے کوڑے کے ذریعے موم بتیاں بجھانے لکا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ Xinguo نے فقط ایک منٹ میں کوڑے کو مارنے سے پیدا ہونے والے ہوائی پریشر سے 78موم بتیوں کو گل کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جسکے لیے اُنکا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.