25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:46
بائیک چلا تے ہوئے کرتب دکھانے کا ماہر بازی گر
نیویارک… این جی ٹی…موٹر سائیکل چلانا یوں تو کوئی خاص بات نہیں لیکن کچھ لوگ عام سے کام بھی اس ڈھنگ سے کرتے ہیں کہ د یکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ اس موٹر سائیکل سوار کو ہی دیکھ لیں جس نے تماشائیوں کے سامنے اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف انتہائی مہارت سے ایک پہئے پر بائیک چلائی بلکہ اس دوران الٹی قلابازی بھی لگا ڈالی۔ ہیوی بائیک پر سواریہ نو جوان اپنے ہاتھ ہینڈل سے ہٹا کر ایک جانب ایسے بیٹھ گیا جیسے کسی صوفے پر بیٹھا ہو اور یہی نہیں بلکہ توازن بر قرار رکھتے ہوئے ایسے خطرناک کمالات دکھائے کہ شائقین بھی تالیاں بجا کر داد دئیے بنا نہ رہ سکے۔