تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:23

جسم پر 62کلوگرام وزن کی حامل شہد کی مکھیاں کو بٹھانے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ…این جی ٹی…شہد کی مکھی کے کا ٹنے سے سب کو ہی ڈر لگتا ہے اور شہد کی مکھیوں کا چھتا دیکھتے ہی لوگوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں تاہم چین میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو خود اپنے جسم پر کئی ہزار شہد کی مکھیوں کوچمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں سے ایک بھی اُسے نہیں کاٹتی۔حال ہی میں چین کے صوبے جیانکژی میں اس نوجوان روآن لیانگ منگ نے اپنے جسم پر62اعشاریہ1کلوگرام وزن کی حامل لاکھوں شہد کی مکھیاں بٹھانے کا منفرد و خطرناک کارنامہ سر انجام دیا۔ لیانگ منگ نامی اس نوجوان نے شہد کی مکھیوں کا بھاری بھرکم چوغہ اوڑھ کر سر تا پاؤں پورے جسم کو مکھیوں سے ڈھانپتے ہوئے اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.