28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:25
سائیکل کو پھسلنے سے بچانے کیلئے نیدر لینڈز میں متعارف کردہ بائیک سپائیکس
ایمسٹرڈیم…این جی ٹی…بر ف باری کے بعد سڑکوں پر جمی برف پر پھسلن سے سائیکل چلا نا ناممکن ہو جاتاہے جس کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہو تے ہیں اور اکثر لوگ اس موسم میں سائیکل کی سواری سے پر ہیز ہی کرتے نظر آتے ہیں۔ نیدر لینڈز میں چند ذہین دماغوں نے اسی مشکل کو آسان کر نے کیلئے سائیکل کے ٹائروں کیلئے ایسی منفرد بائیک سپائیکس تیار کی ہیں جن کی بدولت اب شدید برف باری میں بھی سائیکل چلا نا آسان ہو گیا ہے۔ان بائیک سپائیکس کو پلاسٹک سے بناکر ان پر کا نٹوں کی طرح ابھرے ہو ئے مضبوط ٹکڑے نمایاں کیے گئے ہیں جو سڑک پر موجود جمی برف میں دھنس کرٹائروں کو پھسلنے سے محفوظ بناتے ہیں ۔ برف باری کے موسم کو الوداع کہنے کے بعد ان کار آمد بائیک سپائیکس کو کسی دقت کے بغیر سائیکل کے ٹائروں سے ہٹاکر اگلے سال کی بر ف باری میں استعما ل کیلئے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔