28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:32
20ہزار فٹ کی بلندی پر تکیوں کی لڑائی،یو ٹیوب پر مقبول
فرینکفرٹ…تکیوں کی لڑائی ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور عالمی سطح پر اس کھیل کا سالانہ انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاہم جرمنی کی ایک نجی ایئر لائن کے طیارے میں 20ہزار فٹ کی بلندی پر ہونے والی تکیوں کی لڑائی کی وڈیو نے یوٹیوب پربے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔فلائٹ پر موجود مسافروں نے فضائی سفر میں تفریح کے لیے خصوصی طور پر فراہم کیے گئے تکیوں سے لڑائی شروع کردی۔20ہزار فٹ کی بلندی پر موجود جرمنی کی ائیر ہوسٹس نے فرانسیسی سیاحوں کو جب فلائٹ کمپنی کی جانب سے اعزازی تکیے فراہم کیے تو انہوں نے وہ تکیے واپس ائیر ہوسٹس کی طرف اچھالنا شروع کردیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تکیوں سے لڑائی شروع ہوگئی۔اس لڑائی کی موبائل سے بنائی گئی وڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کردی گئی جو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔