29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:26
آسٹریلیا میں کتوں نے کی خطر ناک شارکس کے ساتھ تیراکی
کینبرا… این جی ٹی…عام طور پر انسان ہی نہیں بلکہ پالتو جانور بھی خطر ناک شارکس سے ڈرتے نظر آتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں دو کتوں نے سمندر میں مو جود لاتعداد شارکس کے ساتھ تیراکی کر کے منفرد کا رنا مہ سر انجا م دیا ہے۔دو نوں کتوں نے شارک کی مو جودگی سے گھبرانے کے بجائے ان کے ساتھ ساتھ تیراکی کی اور پانی کے اندر تیرتی ان شارکس کا پیچھاکر تے بھی نظر آئے۔ساحلِ سمندر پر موجود لوگوں نے ان کتوں کی اس بہادری کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تاہم کئی گھنٹوں تک ان شا رکس کے سا تھ تیراکی کر کے یہ کھلاڑی کتے بغیر کسی جا نی نقصا ن کے خشکی کی طرف کامیا بی سے لوٹ آئے۔