29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:9
رسیلے کینوؤں کی طاقت سے چلنے والابل بورڈ!
پیرس …این جی ٹی …پیر س کی ایک اشتہار ی کمپنی نے ایک ایسا بل بو رڈ تیار کر لیا ہے جو بجلی سے نہیں بلکہ کینو ؤں کے ذریعے جگمگا تا ہے ۔ اس منفرد بل بورڈ کی تیاری میں کئی درجن کینو استعما ل کیے گئے ہیں جن کے رس میں مو جو د نمکیات سے بر قی توانا ئی پید ا کی گئی ہے۔ کینوؤں کو سرکٹ بور ڈ پر نصب کرکے جب انہیں بر قی قمقوں سے منسلک کیا گیا تو کینو کے رس کے ذریعے پید ا ہونے والی بجلی سے یہ قمقمے جگمگا اٹھے اور یہ منفرد بل بو ڑد سا منے آیا ۔