30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:28
امتحانات کے دوران نیند بھگانے کاانوکھا طریقہ
بیجنگ…این جی ٹی…امتحانات کے دن کالج اور یو نیورسٹی کے طالبعلم دن رات ایک کرکے تیاری کر نا چاہتے ہیں لیکن کیا کریں اس کم بخت نیند کا جو وقت بے وقت آہی جاتی ہے ۔چین کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے چند طالبعلموں نے اس نیند کو بھگانے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ ہی نکالا ہے جو کارآمد ہو نے کی وجہ سے تیزی سے سماجی تعلقات کی ویب سائٹس کے ذریعے تیزی سے مقبولیت بھی حاصل کر رہا ہے۔یہ نو جوان طالبعلم رات کو پڑھنے کے دوران کپڑے سکھانے کیلئے استعمال ہو نے والی چٹکیوں کو چھت سے لٹکا کر اس کے ساتھ اپنے سر کے بالوں کو منسلک کر دیتے ہیں اور جیسے ہی نیند میں جھولتے ہوئے ان کا سر میز کی طرف جاتاہے تو ان چٹکیوں سے بندھے بال ایک دم کھینچ کر ساری نیند بھگا دیتے ہیں۔یہ پلاسٹک کی چٹکیاں اب چین میں کپڑے سکھانے کے ساتھ ساتھ امتحانوں کے د وران رات کے وقت یو نیورسٹی کے طالبعلم بھی اپنے بالوں کے ساتھ لگا کر استعما ل کر رہے ہیں جو تکلیف دہ ہو نے کے ساتھ ساتھ دل لگا کر پڑھنے کا انوکھا طریقہ ہے۔