31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:8
چینی نئے سال کی آمد؛نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ روشن ہوگئی
نیویارک… این جی ٹی…دنیا بھر میں چینی کمیونٹی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اسی مناسبت سے امریکی ریاست نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو بھی رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ہے۔چینی کلینڈر میں نئے سال کے پہلے دن کو خوش آمدید کہنے کیلئے امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے ٹاورز آج اور کل دو روز تک لال و سنہری روشنیوں سے جگمگاتے نظر آئینگے۔ واضح رہے کہ چینی کلینڈر میں نئے سال کو اےئر آف دی ہارس قرار دیا گیا ہے۔