31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 4:12
الفاظ کو موسیقی کی دھنوں میں تبدیل کرنے والاانوکھا ٹائپ رائٹر
کوپن ہیگن…این جی ٹی…کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد ٹائپ رائٹر کا استعما ل تقریباً ختم ہی ہو کررہ گیا ہے تاہم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک ایسا منفرد ٹائپ رائٹرایجاد کیا ہے جو الفاظ کو موسیقی کی دھنوں میں تبدیل کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ناکارہ اشیا اور پرانے پرزئہ جات سے تیار کردہ اس ٹائپ رائٹر میں کمپیوٹرسے وابستہ ایک ایسا مائیکرو کنٹرولر نظام موجود ہے جوٹائپ کئے گئے الفاظ کی خوشی اور غم کی نوعیت کے مطابق دھنیں ترتیب دیتا ہے۔ اس ٹائپ رائٹر کی تیاری میں ان دونوں ماہر افراد نے پرانا پرنٹر، کیسیٹ پلیئر، ریڈیو،ا سکینرسمیت دیگر کئی اشیا کے ناکارہ پرزوں کوکارآمد بناتے ہوئے تیار کیا ۔