تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:5

جاپان، منفرد ڈیوائس سے عام سائیکل ڈی جیمکسر میں تبدیل

ٹوکیو…این جی ٹی …سائیکل دنیا بھر میں استعما ل کی جانے والی عام سی سواری ہے لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ایسی دلچسپ ڈیوائس تیار کی ہے جس کے ذریعے عام سائیکل کو منٹوں میں ڈی جے مکسر میں تبدیل کر دیا جاتاہے۔ ٹرن ٹیبل رائیڈر(Turntable Rider) نامی اس ڈیوائس کو سائیکل کے پہیوں،بریکس اور ہینڈلز کے ساتھ نصب کیا جاتاہے جس کے بعد اس سائیکل پر بیٹھا شخص اسے چلاتے ہو ئے جس انداز میں حرکت دیتا ہے یہ اسی مناسبت سے خودکار نظام کے تحت گانوں کو مکس کر کے موسیقی کے سُر بکھیرتی ڈی جے کی خدمات سر انجام دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.