تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:15

ایک منٹ میں3ہزار راؤنڈز فائر کرتے شخص کی وڈیو

ایڈن برگ…این جی ٹی…اسکاٹ لینڈ کے جنگلات میں مشین گن سے ایک منٹ میں3ہزار راؤنڈز فائر کرتے شخص کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کرگئی ہے۔40سالہ راب ہیل اسٹونز نامی یہ شخص تفریحی جنگ ائیر سوفٹ بیٹل مین حصہ لے رہا تھا جس میں شرکاء جنگلات میں کیموفلاج کاسٹیومز پہن کر دوڑتے نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے پر پلاسٹک کی گولیوں کی بوچھاڑ کردیتے ہیں۔اس منفرد تفریحی گیم کیلئے راب ہیل اسٹونز نامی اس شخص نے اپنی اولڈ پین لیس نامی مشین گن کا استعمال کیا اور فی سیکنڈ50راؤنڈز فائر کتے ہوئے ایک منٹ میں3ہزار پیلٹس فائر کردیے۔انتہائی تیز رفتاری سے مشین گن سے راؤنڈز فائر کرنے کی راب ہیل اسٹونز کی اس صلاحیت کو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے جسے اب تک20ملین(2کروڑ)افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.