31 جنوری 2014
وقت اشاعت: 22:42
فیس پینٹنگ سے مختلف روپ دھارنے والی خاتون
نیویارک… این جی ٹی…خو بصورت بننے کے لیے میک اپ کا استعما ل تو بہت سی خواتین کر تی ہیں لیکن بر طانوی خاتون کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو فقط چند منٹوں میں فیس پیٹنگ کے ذریعے مختلف روپ دھارنے میں کمال مہارت رکھتی ہیں۔ ایما ایلن نامی یہ خاتون آرٹسٹک ذہن کی حامل ہیں جسکے تحت وہ فیس پینٹنگ اور اینیمیشن کویکجا کرتے ہوئے ایسے کمالات دکھاتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ چہرے کوکینوس بنائے فیس پینٹ کے ذریعے اُسے ڈھانچے سے لیکر پھولوں سے بھرے گارڈن اور چیتے سے لیکر دیگر ڈراؤنی اشکال میں تبدیل کرتی اس خاتون کی مہارت کو داد دینے کو دل چاہتا ہے جس نے بعد ازاں شیشے اور کیمرے کی مدد سے ان اشکال کو اس خوبصورتی سے جوڑا کہ چہرہ پل بھر میں روپ بدلتا نظر آیا۔