1 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:50
کبھی دیکھا ہے کار سے جمی ہوئی برف ہٹانے کا ایسا منفرد طریقہ
وارسا… این جی ٹی…دنیا بھر میں لوگ اپنی گاڑیوں کو بے حد عزیز رکھتے ہیں اور انہیں ذرا سی کھرونچ لگنے پر بھی پریشان ہو جاتے ہیں مگر کچھ سر پھرے ایسے بھی ہوتے ہیں۔جی ہاں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے یہ صاحب اپنی گاڑی پر جمی ہوئی برف دیکھ کر اس قدر تنگ ہوئے کہ ہتھوڑا لے کر یہ مشکل حل کرنے کی ٹھان لی۔پوری گاڑی پر ہتھوڑے برسا برسا کر برف تو ہٹا دی مگراس ڈھنگ سے کہ کار بھی پناہ مانگنے لگی ،ان کی یہ حرکت دیکھتے ہوئے کہنا ہی پڑے گا کہ اسٹائل ہو تو ذرا ہٹ کے۔