تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 فروری 2014
وقت اشاعت: 15:23

جدید ماسک، زیرِ سمندر سوئمنگ اب مصنوعی آکسیجن کی ضرورت نہیں

نیویارک…این جی ٹی…سمندر کی گہرائی میں مو جود آبی مخلوق کا نظارہ کر نے کیلئے غوطہ خور مصنوعی آکسیجن سے بھرا ٹینک اپنی پیٹھ پر پہن کر سمندر کا رخ کر تے ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسا ماسک متعارف کر وایا گیا ہے جس کے ذریعے زیرِ سمندر سوئمنگ کے دوران مصنوعی آکسیجن کی ضرورت نہیں۔اس ماسک کی خاصیت یہ ہے کہ اسے چہرے پر پہن کر سمندر کی سطح پر تیراکی کی جاتی ہے جس کے اوپری حصے میں مو جود پائپ کو پانی سے باہر نکال لیا جاتاہے۔سمندر کی سطح سے باہر نکلے اس پائپ کے ذریعے قدرتی طور پر تازہ ہوا اندر جاتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں غوطہ خور اپنے ناک اور منہ کے ذریعے سانس لے کر کسی ڈر کے بغیر اپنی تیراکی جاری رکھتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.