تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:22

امریکی چڑیا گھر میں کتے اور ٹائیگر کے درمیان حیرت انگیز دوستی

نیو یارک…این جی ٹی…یوں تو شیر اپنی طاقت کے نشے میں خود سے کمزور جانوروں کو منہ لگا نا مناسب نہیں سمجھتا لیکن انسانوں کی صحبت میں رہتے ہوئے جانوروں نے بھی گھل مل کر رہنا سیکھ لیا ہے جس کی زندہ مثال یہ مناظر ہیں۔امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک چڑیا گھر میں موجود یہ ٹائیگر اور ڈوگی میاں آپس میں اتنے گہرے دوست ہیں کہ سارا دن ایک دو سرے کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں اور خوب دوڑ یں لگاتے ہیں۔کتے کے پیچھے بھاگتے ٹائیگر کو دیکھ کر پہلے تو لوگ پریشان ہو جاتے ہیں لیکن اس بات کا ادراک ہوتے ہی ان کی جان میں جان آتی ہے کہ یہ شکار نہیں بلکہ دوستوں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک دلچسپ کھیل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.