4 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:6
تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سے گاڑی پارک کرنے کا منفرد کارنامہ
ماسکو… این جی ٹی…کچھ لوگ جہاں پارکنگ کرنے میں اناڑی پن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اس کام میں ایسی مہارت دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔یہ وڈیو بھی ایک ایسی ہی نوجوان روسی لڑکی کی ہے جس نے انتہائی مہارت سے سڑک پر چلتی تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان موجود چھوٹی سی جگہ سے اپنی گاڑی کسی فلمی سین کی طرح برق رفتاری سے گزارتے ہو ئے پارک کی اور سب لوگوں کو حیران کردیا۔اس نوجوان لڑکی نے یہ مظاہرہ اپنی مہارت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ حادثے سے بچنے کیلئے کیا جسے ایک گاڑی نے ٹکر ماری تو اس کی گاڑی بے قابو ہو گئی جسے نا صرف اس نے کنٹرول کیا بلکہ دوسری طرف مو جود پارکنگ میں بھی منٹوں میں اپنی گاڑی کو بحفاظت پہنچا دیا ۔