تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں گڑھے کھودنے کی چمپئن !!

ٹوکیو…این جی ٹی …بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحت مند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے اور اسی لیے شاید جاپان میں شہریوں کیلئے ورزش کے متبادل کے طور پر نیا کھیل متعارف کروادیا گیا ہے۔جاپان میں گذشتہ دنوں ورزش کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے گڑھے کھودنے کی منفرد چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔14ویں سالانہ آل نیشنل ہول ڈگنگ چمپئن شپ کیلئے جاپان کے مختلف علاقوں سے کم وبیش300ٹیمیں پہنچیں، ہر ٹیم میں6 ممبران شامل تھے۔اس مقابلے میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو فقط30منٹ میں سب سے گہرا گڑھا کھودنا تھا جس میں جیتنے والی ٹیم کو سنہری بیلچہ بطور انعام دیا گیا۔اس موقع پر ٹویوٹا سٹی نامی ٹیم نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سب سے گہرا3اعشاریہ41میٹر بڑاگڑھا کھودتے ہوئے سنہری بیلچہ،1ہزار ڈالر کی انعامی رقم اور آل نیشنل ہول ڈگنگ چمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.