4 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:59
بیوی کی کم خرچ شاپنگ کا آسان نسخہ!!
مونٹریال …این جی ٹی …دنیا بھر میں شوہرحضر ات بیوی کی شاپنگ کے خرچوں سے گھبراتے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے مگر ماہرین نے تو اس کا بہت ہی آسان حل بتا دیا ہے۔ کینیڈا کی مونٹریال یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اگر شوہر حضرات اپنی بیویوں کی شاپنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچنا چاہتے ہیں تو خریداری کے وقت بیوی کی ایک سہیلی کو بھی ساتھ بھیج دیں۔ ماہرین کے بقول خواتین اس صورتحال میں کم خرچ اور بہتر خریداری کرتی ہیں جب وہ تنہا کی بجائے اپنی کسی دوست کے ساتھ شاپنگ کررہی ہوں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اکثر خواتین مخصوص دکانوں سے شاپنگ کرتی ہیں اور ان جگہوں سے انکی جذباتی وابستگی ہوجاتی ہیں تاہم اگر کوئی ساتھ ہو تو یہ جذباتی وابستگی کم ہوجاتی ہے اور نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ خرچہ بھی کم ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران 2 ہزار خواتین پر کی گئی اسٹڈی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ تنہا ہونے کی صورت میں خواتین کا مزاج آسمانوں پر ہوتا ہے اور وہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں لیکن کوئی رشتے دار یا دوست ساتھ ہونے کی صورت میں وہ حد میں رہ کر خریداری کرتی ہیں۔