تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:0

جیتے جاگتے دیوہیکل ڈائنوسارز کے ماڈلز پر مبنی منفرد نمائش کا آغاز

ایمسٹرڈم… این جی ٹی…جیتے جاگتے ڈائنوسارز سے ملنا ہے تو روٹر ڈیم کو چلئے۔جی ہاں بالکل، نیدرلینڈزکے شہر روٹر ڈیم میں جیتے جاگتے دیوہیکل ڈائنورز کے ماڈلز پر مبنی منفرد نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔روٹر ڈیم کے سابقہ پوسٹ آفس میں سجائی گئی لیونگ ڈائنوسارز نامی اس نمائش میں کئی ملین سال قبل پائے جانے والے ان جانوروں کے میکینکل ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔نمائش میں موجودڈائنوسارز کی مختلف نسلوں کی عکاسی کرتے یہ ماڈلزدم ہلاتے،آنکھیں جھپکاتے اور گردن گھماتے ہوئے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جو باقاعدہ طور پر7فروری سے شروع ہوگی اور15جون تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.