5 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:32
ممتا کے جذبات کی عکاسی کرتی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز
نیویارک… این جی ٹی…ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ ماں کے پیار کاکوئی نعم البدل نہیں ہوتا جو اپنے بچوں کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتی ہے، یہاں تک کہ بے زبان جانور بھی ان جذبات سے عاری نہیں ہوتے۔ اس کا عملی نمونہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جب ایک ننھے پینگوئن کی موت پر اس کی ماں نے اپنے جذبات کا یوں اظہار کیا کہ پہلے تو اس جمی ہوئی لاش کو اپنے بدن کی حرارت پہنچا کر گم کرنے کی کوشش کی۔لاکھ جتن کے بعد بھی اپنی کوششوں میں ناکامی ہوئی تو غم کا بھرپور اظہار کیا جس کا اس کے ساتھیوں نے بھی ساتھ دیا اور اسے تسلی دی۔ممتا کے جذبات پر مبنی یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اسے ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔