تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:19

2سالہ سگریٹ پیتی بچی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں

ہیلسنکی…این جی ٹی…دنیا میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے سب سے سخت قوانین یورپی ملک فن لینڈ میں نافذ ہیں جہاں 18سال سے کم عمر بچوں کا سگریٹ پینا جرم ہے مگر یہ بچی تو اس قانون کی دھجیاں بکھیرتی نظر آرہی ہے۔جی ہاں یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ایک ننھی بچی اصلی سگریٹ کا دھواں شان سے اڑا رہی ہے۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس بچی نے کسی ماہر سیگریٹ نوش کی طرح دھواں کھینچنے اور نکالنے کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے کھانسی تک نہیں آئی جبکہ دوری جانب اس ویڈیو نے فن لینڈ میں عوام کو مشتعل کرکے رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انڈونیشین بچے کی بھی اس طرح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انڈونیشیا میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے سخت قوانین بنائے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.